• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی ترین نے بیان پی ایس ایل کے بہترین مفاد میں دیا ہے: ملتان سلطانز

—فائل فوٹوز
—فائل فوٹوز

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قانونی نوٹس ملنے پر ملتان سلطانز نے بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ علی ترین نے جو بھی بیان دیا ہے وہ پی ایس ایل کے بہترین مفاد میں دیا ہے۔

ملتان سلطانز کے مطابق پی سی بی کے نوٹس میں ملتان سلطانز کے مالک علی ترین کے بیانات واپس لینے اور پی ایس ایل انتظامیہ سے عوامی معافی کا مطالبہ کیا گیا تھا، نوٹس میں فرنچائز سے معاہدے کو ختم کرنے اور علی ترین کو بلیک لسٹ کرنے کی دھمکی بھی دی گئی تھی۔

ملتان سلطانز نے کہا ہے کہ علی ترین نے نوٹس کا جواب دے دیا ہے اور ملتان سلطانز کی جانب سے نوٹس پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے، علی ترین نے جو بھی بیان دیا ہے وہ پی ایس ایل کے بہترین مفاد میں دیا ہے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ علی ترین نے ملتان سلطانز کے پلیٹ فارم سے کرکٹ اور نوجوان کرکٹرز کی بہتری کے لیے قابلِ قدر اقدامات کیے ہیں جن میں اکیڈمیز کا قیام بھی شامل ہے۔

ملتان سلطانز نے کہا ہے کہ علی ترین نے ملتان سلطانز میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی ہے اور ذاتی طور پر 7 ارب روپے کا نقصان بھی اٹھایا ہے۔

ملتان سلطانز کا کہنا ہے کہ تعمیری تنقید کو جرم سمجھنا سمجھ سے باہر ہے، جو پی ایس ایل انتظامیہ کی کمزوری ظاہر کرتا ہے، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پی ایس ایل انتظامیہ سوالات سننے اور جواب دہی کے لیے تیار نہیں ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید