• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلمان کرکٹرز کو ٹیم میں شامل نہ کرنے پر بھارتی بورڈ تنقید کی زد میں آگیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) سرفراز خان اور محمد شامی کو اسکواڈ سے باہر کرنے پر شدید تنقید کی زد میں آگیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ حال ہی میں جنوبی افریقہ اے کے خلاف ریڈ بال سیریز کے لیے بھارتی ٹیم اے کے اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے رشبھ پنت کو کپتان اور سائی سدھرسن کو نائب کپتان بنانے کا اعلان کو تو شائقین کرکٹ رشبھ پنت کی انجری کے بعد ٹیم میں واپسی پر بہت خوش ہوئے لیکن دو بڑے کھلاڑیوں سرفراز خان اور محمد شامی کو اسکواڈ سے باہر کرنے پر بہت سے شائقین نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ سرفراز خان اور محمد شامی کو ان کی اچھی کارکردگی کے باوجود بھی اسکواڈ میں شامل نہ کرنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کو شرم آنی چاہیے۔

شائقین کرکٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی کے فیصلوں میں جانبداری اور بی جے پی کا اثر و رسوخ بہت زیادہ ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے اس فیصلے سے نا صرف شائقین کرکٹ بلکہ سیاستدان اور صحافی بھی ناخوش نظر آئے۔

کانگریس کی رہنما شمع محمد اپنی ایک پوسٹ میں سوال کیا کہ کیا سرفراز خان کو صرف ان کے نام کی وجہ سے اسکواڈ سے باہر کیا گیا ہے؟

ان کے علاوہ، سینئر اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا نے بھی بھارتی کرکٹ بورڈ کے اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید