• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساڑھے 8 لاکھ ڈالر ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے کا واقعہ، متاثرہ شہری نے چیف جسٹس و دیگر خط لکھ دیا

کراچی میں شہری نے ساڑھے 8 لاکھ ڈالر کی ڈیجیٹل کرنسی لوٹے جانے کے معاملے پر چیف جسٹس آف پاکستان و دیگر کو خط لکھ دیا۔

متاثرہ شہری نے چیف جسٹس آف پاکستان، عدالت عالیہ سندھ اور پولیس کے اعلیٰ حکام کو بھی خط میں مخاطب کیا ہے۔

خط میں بتایا گیا کہ ایئرپورٹ کے سی سی ٹی وی کیمروں کا سسٹم فوٹیج 28 سے 30 دنوں تک محفوظ رکھتا ہے، کیمروں کی ریکارڈنگ کو محفوظ کرنے کا حکم دیا جائے۔

خط کے متن میں مزید کہا گیا کہ نامزد ملزمان نے رابطہ کرکے سی سی ٹی وی ویڈیوز غائب کرنے کی دھمکیاں دی ہیں۔

خط میں یہ بھی کہا کہ 48 گھنٹوں کےدوران ایس ایچ او ایئرپورٹ نے لیپ ٹاپ پرسی سی ٹی وی وڈیو کےکلپ دکھائے ہیں۔

خط میں کہا گیا کہ ایئرپورٹ کے سی سی ٹی وی کیمروں کا سسٹم ویڈیو 28 سے 30 دن تک محفوظ رکھتا ہے، استدعا ہے کہ کیمروں کی ریکارڈ محفوظ بنائی جائے۔

خط کے متن میں کہا گیا کہ پنجاب فارنزک لیبارٹری یا نادرا اور ویڈیو لیب سے سی سی ٹی وی ویڈیو میں ٹمپرنگ کی جانچ پڑتال کرائی جائے۔

قومی خبریں سے مزید