• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان ترکیہ میں آج مذاکرات کا اہم دور

پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا اہم دور آج ترکیہ میں ہوگا۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی اور افغانستان میں طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے استنبول میں ہونے والے مذاکرات کی تصدیق کی ہے۔

اجلاس میں ٹھوس اور قابلِ تصدیق مانیٹرنگ میکنزم کے قیام پر بات ہوگی۔

ترجمان طالبان ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے لیے نائب وزیرِ داخلہ حاجی نجیب کے قیادت میں افغان وفد ترکیہ کے لیے روانہ ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ قطر اور ترکیہ کی ثالثی میں مذاکرات کا پہلا دور دوحہ میں ہوا تھا۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید