وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ قومی ایئر لائن پر پابندی سے حکومت کو کافی نقصان ہوا، ہم نے اس کے معیار کو دوبارہ بحال کیا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی ایئر لائن کے برطانیہ فلائٹ آپریشن بحالی کا افتتاح کیا۔ اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں برطانوی ہائی کمشنر، پاکستان کے سیکریٹری دفاع اور دیگرحکام شریک ہوئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی ایئر لائن کے روٹس دوبارہ بحال ہوئے، سفارتی عملے کو سلام پیش کرتا ہوں، سفارتی عملے کی کوششوں سے پابندی کا خاتمہ ہوا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ برطانوی ہائی کمشنر جین میرٹ کا تعاون اس عمل میں کلیدی رہا۔