• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: پاکستانی نژاد آسٹریلوی شہری پر تشدد کرنے والا پولیس اہلکار معطل، مقدمہ درج

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور میں بھاٹی گیٹ پولیس اہلکار کی جانب سے پاکستانی نژاد آسٹریلوی شہری پر تشدد کرنے کا مقدمہ درج کر کے ملوث اہلکار کو معطل کردیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ایس پی سٹی کو تحقیقات کی ہدایت دے دی گئی ہے، تھانے کے اہلکاروں کی قانون شکنی پر ایس ایچ او کی بھی جواب طلبی ہوگی۔

واضح رہے کہ لاہور پولیس کی جانب سے پاکستانی نژاد آسٹریلوی شہری پر مبینہ تشدد کا واقعہ سامنے آیا تھا۔ شہری کے چہرے، ہاتھوں اور ٹانگوں پر تشدد کے نشانات پائے گئے تھے۔

پاکستانی نژاد آسٹریلوی شہری خواجہ ذیشان نے تھانہ ٹبی سٹی میں تشدد کرنے والے اہلکاروں کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ 24 اکتوبر کو ٹبی سٹی کے علاقے میں 3 اہلکاروں نے اُسے روکا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

قومی خبریں سے مزید