• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور افغانستان کے وفود کے مذاکرات استنبول میں شروع

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان اور افغانستان کے وفود کے مذاکرات استنبول میں شروع ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق یہ مذاکرات ترکیہ کے شہر استنبول کے مقامی ہوٹل میں شروع ہوئے جس میں پاکستان کی جانب سے 2 رکنی وفد شریک ہے۔ مذاکرات کی میزبانی ترک حکام کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق افغان سفارت خانے کے قائم مقام سربراہ سہیل شاہین، انس حقانی، نور احمد نور وفد میں شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت دفاع افغانستان ڈپٹی آپریشن نور الرحمان نصرت اور افغان ترجمان دفتر خارجہ عبدالقہار بھی وفد میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ قطر اور ترکیہ کی ثالثی میں مذاکرات کا پہلا دور دوحہ میں ہوا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید