• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متنازع بیان کیس: ایمان مزاری و ہادی علی پر 29 اکتوبر کو فردِ جرم عائد ہو گی

ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ—فائل فوٹو
ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ—فائل فوٹو

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع بیان کے کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے ضمنی چالان کے خلاف ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے اعتراضات کو مسترد کر دیا۔

پراسکیوشن کی جانب سے دائر وائس میچنگ کے لیے متفرق درخواست بھی مسترد کر دی۔

ایمان مزاری اور ہادی علی پر 29 اکتوبرکو فردِ جرم عائد کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ٹوئٹ میں متنازع بیان پر ہادی علی چٹھہ اور ایمان مزاری کے خلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

قومی خبریں سے مزید