پاک فوج اور قازقستان کی افواج کے درمیان مشترکہ مشق کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
مشترکہ فوجی مشق دوستاریم 5 کی اختتامی تقریب چراٹ میں منعقد ہوئی۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 2 ہفتے طویل انسدادِ دہشت گردی کی مشق 14 اکتوبر 2025ء کو شروع ہوئیں، جن میں اسپیشل سروسز گروپ اور قازقستان کی اسپیشل فورسز کی ٹیموں نے حصہ لیا۔
کمانڈنٹ اسپیشل آپریشنز اسکول چیراٹ تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے، قازقستان کے سفیر اور دفاعی اتاشی نے اختتامی تقریب میں شرکت کی۔
مشقوں میں فوجی جوانوں نے پیشہ وارانہ مہارت کے اعلیٰ معیار کا مظاہرہ کیا۔
مشق کا مقصد انسدادِ دہشت گردی کے آپریشنز میں طریقہ کار اور مہارت کو بہتر بنانا اور پاک قازقستان افواج کے تاریخی عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار تھا۔