• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملائشیا آمد پر ڈونلڈ ٹرمپ کا روایتی انداز سے رقص

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنوب ایشیائی ممالک کی تنطیم آسیان کے تین روزہ اجلاس میں شرکت کے لیے ملائشیا پہنچ گئے۔

ملائشیا آمد پر امریکی صدر کا ریڈ کارپٹ پر عالی شان استقبال کیا گیا، ڈونلڈ ٹرمپ نے روایتی انداز سے رقص کیا اور اپنے ہاتھوں سے امریکا اور ملائشیا کے پرچم لہرائے۔

بعد ازاں امریکی صدر، وزیراعظم انور ابراہیم کے ساتھ گاڑی میں بیٹھ کر  سربراہی اجلاس کے مقام کی جانب روانہ ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ دیر بعد تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے رہنما ایک معاہدے پر دستخط کریں گے جسے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امن معاہدہ قرار دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید