• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی: اڈیالہ جیل سے امراض قلب کے اسپتال منتقل 3 قیدیوں میں سے ایک چل بسا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اڈیالہ جیل سے امراض قلب کے اسپتال منتقل 3 قیدیوں میں سے ایک چل بسا۔

جیل ذرائع کے مطابق 3 قیدیوں کو دل کی تکلیف پر امراض قلب کے اسپتال منتقل کیا گیا، ایک قیدی اسپتال منتقلی کے دوران ہی چل بسا، جسے اسپتال نے لینے سے انکار کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انتقال کرنے والا قیدی تھانہ کلرسیداں میں منشیات کیس میں گرفتار تھا۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل سے اسپتال منتقل بقیہ 2 قیدی قتل کے مقدمات کے ملزمان ہیں۔

قومی خبریں سے مزید