• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھنوش سر کو مدعو کیا، وہ واقعی آگئے، مجھے بہت خوشی ہوئی، مرونال ٹھاکر

بھارتی اداکارہ مرونال ٹھاکر نے کہا ہے کہ میں دھنوش کی بہت بڑی مداح ہوں اور اُن کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہوں۔

33 سالہ اداکارہ جو اپنی فلم ’دو دیوانے شہر میں‘ کی تشہر میں مصروف ہیں،نے اداکار دھنوش کے ساتھ ڈیٹنگ اور شادی سے جڑی افواہوں پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے صاف الفاظ میں کہا کہ دھنوش کا سن آف سردار 2 کے پریمیر میں آنا دوستانہ اور پیشہ وار انہ اقدام تھا کیونکہ میں نے خود انہیں مدعو کیا تھا۔

مرونال ٹھاکر نے مزید کہا کہ دراصل میں دھنوش کی بہت بڑی فین اور اُن کے کام سے بے حد متاثر ہوں، چاہتی ہوں کہ اُن کے ساتھ کام کروں۔

اداکارہ نے دھنوش کے ساتھ ویلنٹائن ڈے پر شادی کرنے کی خبر کی تردید کی اور اس نوعیت کی باتوں کو بے بنیاد قرار دیا، ساتھ ہی کہا کہ ہمارا رشتہ باہمی احترام اور پیشہ وارانہ نوعیت کا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں ماری، رانجھنا، ملر، کیپٹن سمیت دیگر فلمیں دیکھنے کے بعد میں دھنوش سر کی زبردست فین بن گئی ہو، ایک اداکار کا اس لیول پر پہنچنا اور دیگر فنکاروں سے بھی بہترین نکلوانا آسان نہیں ہوتا۔

مرونال ٹھاکر نے دھنوش کے بہترین اداکار کے ساتھ، شاندار نغمہ نگار، گلوکار، ڈانسر اور ہدایتکار قرار دیا ہے، میں نے انہیں سن آف سردار کی اسکریننگ پر مدعو کیا اور وہ واقعی آگئے، جس کی مجھے بہت خوشی ہے۔

دوران انٹرویو ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ سب کچھ اُن کی مرضی کے مطابق ہو تو وہ اگلے برس ہی شادی کرلیں گی اور اس دوران میں اپنی چند ذاتی خواہشات اور مقاصد پورے کرلوں گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید