• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست، نیپرا 6 نومبر کو سماعت کرے گا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

 بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا میں ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی۔ 

یہ درخواست رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے لیے کی گئی ہے۔

بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا سے صارفین پر 8 ارب 41 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی سفارش کی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ کیپیسٹی چارجز کی مد میں 21 ارب 70 کروڑ روپے کی وصولی کرنی ہے، تاہم آپریشنز اینڈ مینٹیننس کی مد میں 3 ارب 98 کروڑ روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔ 

اسی طرح یوز آف سسٹم چارجز میں 6 ارب 43 کروڑ روپے اور ٹرانسمیشن و ڈسٹری بیوشن نقصانات میں 2 ارب 88 کروڑ روپے کی کمی رپورٹ کی گئی ہے۔

نیپرا کے مطابق بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی اس درخواست پر سماعت 6 نومبر کو ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید