میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) میں کوئٹہ سے 8 جعلی امیدوار پکڑے گئے۔
وائس چانسلر (وی سی) بولان میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر شبیر لہڑی نے کہا ہے کہ پکڑے گئے جعلی امیدوار کسی اور کی جگہ ٹیسٹ دے رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ 8 جعلی امیدواروں کے خلاف ایئر پورٹ تھانے میں مقدمہ درج کرا کر انہیں گرفتار کروا دیا گیا ہے۔
وی سی بولان میڈیکل یونیورسٹی نے کہا ہے کہ جعلی امیدواروں کو ٹیسٹ دینے کے لیے پنجاب اور سندھ سے ہائر کیا گیا تھا۔
اُن کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں مجموعی طور پر ایم ڈی کیٹ اچھے انداز میں منعقد ہوا، ٹیسٹ کے رزلٹ کا باضابطہ اعلان 5 روز تک کر دیا جائے گا۔