کراچی کے علاقے ناظم آباد میں اسکول کی وین میں آگ لگنے کے سبب 6 بچے زخمی ہو گئے۔
ریسکیو کے حکام کے مطابق وین کے گرم ہونے کے باعث اس میں آگ لگ گئی تھی، زخمی ہونے والے بچوں کو بروقت اسپتال پہنچا دیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق واقعہ آج صبح ساڑھے 7 بجے کے قریب پیش آیا تھا، پولیس کو بچوں کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں دی گئی تھی، اہلِ علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا، متاثرہ وین اسکول کے بچوں کی پِک اینڈ ڈراپ کے لیے استعمال ہوتی ہے۔
دوسری جانب سول اسپتال کے برنس وارڈ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 4 بچوں کو آج صبح اسپتال لایا گیا تھا، تین بچوں کو طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ ایک بچی تاحال زیرِ علاج ہے۔
اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق وین کے ڈرائیور کو برنس وارڈ میں نہیں لایا گیا۔