• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: پتنگ بازی میں ملوث 1681 افراد گرفتار، 1647 کیخلاف مقدمات درج

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

لاہور پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رواں سال کے دوران اب تک لاہور سے 1681 افراد کو گرفتار جبکہ 1647 کے خلاف مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔

لاہور پولیس کے ترجمان کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پتنگ بازی میں ملوث 27 افراد کو گرفتار اور متعدد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے، ملزمان سے 306 پتنگیں اور ڈور کی 38 چرخیاں بھی برآمد کیں۔

رواں سال کارروائیوں میں 35726 پتنگیں اور 1791چرخیاں برآمد کی گئیں۔

لاہور کے سی سی پی او، بلال صدیق نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس افسران اینٹی کائٹ فلائنگ ایکٹ پر عملدرآمد یقینی بنائیں، خونی دھاتی ڈور کے کاروبار میں ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے اور پتنگوں اور ڈور کی آن لائن خرید وفروخت پر کڑی نظر رکھی جائے۔

قومی خبریں سے مزید