سعودی عرب میں بیشہ خمیس مشیط روڈ پر ٹریفک حادثہ پیش آیا۔
جدہ سے سعودی میڈیا کے مطابق حادثے میں یونیورسٹی کی 4 طالبات جاں بحق اور ایک زخمی ہوگئی۔
دریں اثنا دمام سے سعودی وزارت داخلہ کے مطابق دہشت گردی کے جرائم میں ملوث ملزم کو سزائے موت دے دی گئی۔ ملزم دہشت گردی، سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ، اغوا اور قتل میں ملوث تھا۔