• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور”اپنے کرایہ دار کو جانئے“ پراجیکٹ کے حوالے سے میٹنگزکا انعقاد

بہاولپور(سٹی رپورٹر) شہریوں میں ملکی قوانین پر عمل درآمد کرانے کا شعور پیدا کرنے سے معاشرتی و سماجی ترقی اور امن کی فضا پروان چڑھ سکتی ہے۔ پاکستان کا استحکام مروجہ قوانین پر بلاامتیاز عمل کرنے سے ممکن ہے۔ نوجوان نسل اپنے اردگرد موجود برائیوں کی روک تھام میں بنیادی کردار ادا کرسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے رضاکار نوجوانوں نے شہر کے مختلف مقامات پر ”اپنے کرایہ دار کو جانئے“ پراجیکٹ کے حوالے سے منعقدہ کمیونٹی میٹنگز میں گفتگو کے دوران کیا، رضاکاروں نے شہریوں کو پنجاب اسمبلی کی طرف سے منظور کردہ ”قانون عارضی رہائش افراد کی معلومات پنجاب 2015“ بارے آگاہی دی ،رضاکاروں کو سات گروپوں میں تقسیم کیاگیا ،جنہوں نے اپنے اپنے علاقوں میں عام شہریوں کو معلومات فراہم کیں اور لٹریچر تقسیم کیا۔ 
تازہ ترین