• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامی یکجہتی گیمز: ارشد ندیم نے تیاری شروع کردی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے حالیہ عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں مایوس کن دسویں پوزیشن حاصل کرنے کے بعد سعودی عرب کے شہر ریاض میں 7 سے 21 نومبر تک ہونے والے آئندہ اسلامی یکجہتی گیمز کی تیاری کے لیے اپنی تربیت دوبارہ شروع کر دی ہے۔ کوچ سلمان بٹ نے بتایا کہ ارشد ندیم اس وقت دن میں ایک بار ٹریننگ کر رہے ہیں اور آہستہ آہستہ اس میں اضافہ کریں گے، ارشدجسمانی اور ذہنی طور پر مثبت محسوس کر رہے ہیں۔ وہ اسلامک گیمز میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کریں گے ۔

اسپورٹس سے مزید