• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید مذمت

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

پاکستان کی جانب سے غزہ میں اسرائیلی تازہ فضائی حملوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں سے عام شہریوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں، اسرائیلی قابض افواج کی کارروائیاں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہیں۔

پاکستان کے دفترِ خارجہ نے اپنے بیان میں اسرائیلی جارحیت کو عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی اقدامات سے خطے میں امن و استحکام کے قیام کی کوششیں متاثر ہو رہی ہیں، عالمی برادری فوری طور پر اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں رکوانے کے لیے کردار ادا کرے۔

دفترِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان فلسطینی عوام کی حمایت کے اپنے اصولی مؤقف کا اعادہ کرتا ہے۔ پاکستان آزاد، خود مختار اور قابلِ عمل فلسطینی ریاست کے قیام کا حامی ہے۔

پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ 1967ء سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق فلسطینی ریاست قائم کی جائے اور القدس الشریف کو فلسطین کا دارالحکومت بنایا جائے۔

قومی خبریں سے مزید