• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرسٹر سیف کا مریم نواز پرخیبر پختونخوا حکومت کا منصوبہ کاپی کرنے کا الزام

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پر خیبر پختونخوا کا منصوبہ کاپی کرنے کا الزام لگا دیا۔

پشاور سے جاری بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ مریم نواز نے آئمہ مساجد کےلیے وظیفہ مقررکرکے کے پی حکومت کا ایک اور منصوبہ کاپی پیسٹ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں منصوبے کمیشن کی بنیاد پر شروع ہوتے ہیں اور وہیں ختم ہوجاتے ہیں۔

بیرسٹر محمد سیف نے مزید کہا کہ مریم نواز پنجاب میں صحت کارڈ کی سہولت فراہم کریں معاونت کےلیے تیار ہیں۔

قومی خبریں سے مزید