• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ملاقات

اسکرین گریپ—تصویر بشکریہ جیو نیوز
 اسکرین گریپ—تصویر بشکریہ جیو نیوز

جنوبی کوریا کے دورے پر موجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے۔

بوسان شہر میں ہونے والی ملاقات میں ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر کو کہا کہ آپ سے دوبارہ مل کر خوشی ہوئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چینی اور امریکی صدور کے درمیان 6 سال بعد ملاقات کے موقعے پر امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اور چین کے درمیان آج تجارتی معاہدہ ہوسکتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا اور چین کے درمیان پہلے ہی بہت سی چیزوں پر اتفاق ہوچکا ہے۔

اس موقع پر چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین اور امریکا کو ایک دوسرے کا دوست ہونا چاہیے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید