• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں کیمیائی منشیات کی پیداوار اور اسمگلنگ میں اضافہ

افغانستان میں کیمیائی منشیات کی پیداوار اور اسمگلنگ میں اضافہ ہوگیا۔

اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام اور منشیات و جرائم کے آفس نے رپورٹ ’افغانستان ڈرگ انسائٹس 2025‘ جاری کردی جس کے مطابق افغانستان مصنوعی منشیات، خاص طور پر کرسٹل میتھ یعنی ’آئس‘ پیدا کرنے کا نیا مرکز بن گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان میں افیون کی زیرِ کاشت زمین کی جگہ منشیات بنانے والی کیمیائی لیبارٹریاں لے رہی ہیں۔ ہلمند، فرح، ہرات اور نمروز میں منشیات کی سیکڑوں چھوٹی منشیات لیبارٹریاں فعال ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مغربی افغانستان میں مقامی جھاڑی ’ایفیڈرا‘ میتھ پیدا کرنے کا خام مواد فراہم کرتی ہے۔

اس سے متعلق رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2017 سے 2021 تک کیمیکل منشیات کی ضبط شدہ مقدار 30 ٹن تک پہنچ گئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید