• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکتوبر میں سونے کی فی تولہ قیمت کتنے ہزار بڑھی؟

ماہ اکتوبر 2025ء میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 17 ہزار 384 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے ماہ اکتوبر میں سونے کی قیمت میں اضافے سے متعلق اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔

اکتوبر کے دوران 10 گرام سونے کی قیمت 10 ہزار 904 روپے بڑھی ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں گولڈ کی فی اونس قیمت 163 ڈالر بڑھی ہے۔

آج مہینے کے آخری روز سونے کی قیمت میں فی تولہ 5300 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 24 ہزار 162 روپے ہوگئی ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید