دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج بھارتی دارالحکومت نئی دہلی پہلے جبکہ لاہور دوسرے نمبر پر آگیا۔
عالمی ویب سائٹ کے مطابق نئی دہلی کی فضا میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی مقدار 537 ریکارڈ کی گئی۔
عالمی ویب سائٹ کے مطابق دوسری جانب آج لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر ہے۔ لاہور کی فضا میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 282 ریکارڈ کی گئی ہے۔
اس فہرست میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے کراچی کا تیسرا نمبر ہے۔
عالمی ویب سائٹ کے مطابق آج کراچی میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی مقدار 203 ریکارڈ کی گئی ہے۔