• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حماس کی جانب سے اسرائیل کو منتقل کیے گئے جسمانی اعضاء کسی بھی یرغمالی کے نہیں: اسرائیل کا دعویٰ

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ حماس کی جانب سے دی گئیں تین نامعلوم لاشیں اسرائیل منتقل کر دی گئی ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ حماس نے جو جسمانی اعضاء اسرائیل منتقل کیے ہیں وہ کسی بھی یرغمالی کے نہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق ابھی بھی مزید 11 لاشیں غزہ میں موجود ہونے کا خیال کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب غزہ امن معاہدے کے باوجود اسرائیلی فورسز کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق خان یونس اور غزہ شہر میں رات بھر اسرائیلی فورسز نے کئی حملے کیے، اسرائیلی حملوں میں رہائشی مکانات کو نشانہ بنایا گیا۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ رات گئے غزہ پر تازہ ترین حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں جبکہ گزشتہ روز غزہ پر اسرائیلی حملوں میں تین فلسطینی شہید ہوئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید