• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مونگ پھلی کو بھوننے سے پہلے دھونا کیوں ضروی؟ دلچسپ تحقیق

تصویر، اے ایف پی
تصویر، اے ایف پی

مونگ پھلی کو گرد و غبار سے صاف، ذائقے دار اور یکساں بھنائی کے قابل بنانے کے لیے پہلے دھونا ضروری ہے۔

دھونے کی وجہ سے مونگ پھلی میں ہلکی نمی آجاتی ہے، جو انہیں باہر سے جلنے اور اندر سے کچی رہنے سے بچاتی ہیں۔

گیلی مونگ پھلی کو اگر بھون لیا جائے تو وہ پکنے میں زیادہ وقت لیتی ہے اور اس کے باوجود نرم رہ جاتی ہے، اس لیے ضروری ہے کہ اسے درست انداز سے سکھا لیا جائے۔

مونگ پھلی میں پروٹین اور چکنائی زیادہ ہوتی ہے، دھوکر سکھائی گئی مونگ پھلی کو اگر درمیانی آنچ پر بھون لیا جائے تو اس کی خوشبو، کرارا پن اور استعمال کی مدت بڑھ جاتی ہے۔

مونگ پھلی کی روایتی طور پر ریت میں بھنائی ہوتی ہے تو اسے یکساں گرمائش ملتی ہے جبکہ اوون یا ایئر فرائر میں 150 ڈگری پر10 منٹ تک بھونیں اور اس کے بعد 100 ڈگری پر 30 سے 45 منٹ تک بھونتے رہیں، درمیان میں اسے ہلاتے رہیں تاکہ سب برابر پک جائیں۔

اس کے بعد مونگ پھلی کو مکمل ٹھنڈا ہونے دیں، ہوادار جگہ پر شیشے کے جار یا برتن میں رکھیں تاکہ وہ کئی دن تک کراری رہے، اگر گرم ہی جار میں رکھ دیا جائے تو اس میں بھاپ بننے سے نرمی پیدا ہوجائے گی۔

خاص رپورٹ سے مزید