تنزانیہ کے الیکشن کمیشن نے تنزانیہ کی صدر سمعیہ سلوہو حسن کو ایک بار پھر صدارتی انتخابات میں فاتح قرار دے دیا ہے۔
تنزانیہ کے الیکشن کمیشن کے مطابق موجودہ صدر نے 98 فیصد ووٹ حاصل کر کے دوبارہ انتخاب جیت لیا ہے۔
دوسری جانب تنزانیہ میں متنازعہ صدارتی انتخابات کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں، ملک بھر میں فوج تعینات ہے، انٹرنیٹ بند ہے، بسوں، پیٹرول پمپس اور پولیس اسٹیشنوں کو آگ لگائی جا رہی ہے، کئی پولنگ مراکز تباہ کر دیے گئے ہیں۔
فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق تنزانیہ کے سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پانچ سو سے زائد افراد کی ہلاکت کی رپورٹ ہے اور اموات کی تعداد شاید ملک بھر میں 700 سو یا 800سو بھی ہوسکتی ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ مظاہروں میں کم از کم سو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔