پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اسامہ خان نے اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔
اسامہ خان نے حال ہی میں ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے کیریئر اور نجی زندگی کے بارے میں دلچسپ گفتگو کی۔
اُنہوں نے شادی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ میں جس طرح کی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہوں ویسی مجھے ابھی تک کوئی ملی نہیں۔
اداکار نے مزید کہا کہ میں نے اپنے گھر والوں کو بتا دیا ہے کہ میں شادی کرنے کے لیے تیار ہوں لیکن ابھی تک لڑکی نہیں ملی اس لیے شادی نہیں ہوئی۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ میرا خیال ہے کہ 25 سال کی عمر سے پہلے شادی کرنا آسان ہوتا ہے لیکن اس کے بعد کافی مشکل پیش آتی ہے۔