صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سی پیک کے کامیاب نفاذ سمیت ہر مشکل گھڑی میں تعاون کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا ہے۔
صدرِ مملکت کی دوحہ میں چین کے نائب صدر ہان ژنگ سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے دوران آصف علی زرداری نے چین کے تعاون کا شکریہ ادا کیا جبکہ چینی نائب صدر نے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی اور دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی دوحا میں امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے بھی ملاقات ہوئی ہے۔