بہاولپور (سٹی رپورٹر) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بغداد روڈ میں یوم آزادی کے سلسلے میں ملی نغمہ، اُردو انگریزی تقاریر، کوئز،مصوّری اورشاعری کے مقابلہ جات کا انعقاد کیاگیا، تقریب کی مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی فوزیہ ایوب قریشی تھیں۔ صدارت کے فرائض ڈائریکٹر کالجز بہاولپور ڈویژن پروفیسر ڈاکٹر محمود الحسن نے سرانجام دیے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوے مہمان خصوصی فوزیہ ایوب قریشی نے کہا کہ حصولِ پاکستان کے لیے ہمارے بزرگوں نے بے شمار قربانیاں دیں ، تقریب سے ڈاکٹر محمود الحسن،ڈاکٹر سید عبد الرحمن،ڈاکٹر حاجی ولی محمد اور پروفیسر ندیم عامر نے خطاب کیا۔مقابلہ اُردو تقریر میں پہلی پوزیشن نثار عابد،دوسری پوزیشن ماجد رشیداور تیسری پوزیشن عاقب عباسی نے حاصل کی۔مقابلہ انگریزی تقریر میں پہلی پوزیشن وقار اکرم ،دوسری پوزیشن محمد رضوان اور تیسری پوزیشن محمد ثقلین نے حاصل کی۔مقابلہ ملی نغمہ میں پہلی پوزیشن تنویر احمد اور دوسری پوزیشن عبدالمنان نے حاصل کی۔مقابلہ کوئز میں سعد عاصم اور محمد افضل اوّل رہا جب کہ محمد شہزاد اسلم اور منور حسین نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔مقابلہ مصوّری میں محمد عباس اور نعمان انصاری نے پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی ،مقابلہ شاعری میں محمد علیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔