بہاولپور(سٹی رپورٹر) یوم آزادی انتہائی جوش وخروش سے منایاجارہاہے اہم چوکوں چوراہوں پرلائٹنگ کی جائیگی شہروں میں مٹھائی اورپاکستانی جھنڈیاں تقسیم کی جائیں گی ان خیالات کااظہار تحصیل میونسپل آفیسربہاولپورسٹی صدرچوہدری محمدارشد گھمن نے کیا انہوں نے بتایاکہ اس دن بی وی ایچ گیٹ پرایک بڑاسٹیج بنایاجائیگا جہاں پرشہریوں کیلئے کرسیاں لگائی جائیگی شہریوں میں تین ہزار جھنڈیاں تقسیم کی جائیں گی تقریب کاآغاز سائرن اورسلامی سے ہوگا اس دن غبارے اورکتوبر چھوڑے جائیں گے انہوں نے کہاکہ اہم سٹرکوں اورچوکوں پرپاکستانی جھنڈے لگائے جارہے ہیں جھومر پارٹی جوسبز قمیض اورسفیدشلوار میں ملبوس ہونگے اپنے فن کامظاہرہ کرینگے۔