آج صبح بھارت کے سب سے مصروف ہوائی اڈے، انڈیا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایئر ٹریفک کنٹرول کے سسٹم میں ٹیکنیکل خرابی کے باعث 100 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایئرپورٹ کے حکام نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی متعلقہ ایئر لائن سے رابطے میں رہیں اور روانگی کے وقت کی تازہ ترین معلومات حاصل کریں۔
دہلی ایئرپورٹ کے حکام کے مطابق خرابی اس وقت سامنے آئی جب ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کی جانب سے استعمال ہونے والا Automatic Message Switching System ٹھیک وقت پر کام نہیں کر رہا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سسٹم میں خرابی کے سبب کنٹرولرز کو فلائٹ پلانز دستی طور پر پراسس کرنا پڑے جس کے نتیجے میں پروازوں میں تاخیر ہوئی۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دہلی ایئرپورٹ روزانہ تقریباً 1 ہزار 550 پروازوں کو سروس فراہم کرتا ہے، حال ہی میں دہلی کے ایئرپورٹ کے نظام میں کئی اہم خلل دیکھے گئے ہیں۔