• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد حملے، 1شخص شہید، 8 زخمی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان پر متعدد حملے کیے گئے ہیں جن کے نتیجے میں کم از کم ایک شخص شہید جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔

لبنانی صدر جوزف عون نے اسرائیلی حملوں کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور مکمل جرم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی کو نصف سے زائد سال گزر چکا ہے، اس دوران اسرائیل نے دونوں ممالک کے درمیان کسی بھی مذاکراتی تصفیے کو مسترد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

دوسری جانب لبنان میں اقوامِ متحدہ کی امن فوج،UNIFIL، کا کہنا ہے کہ لبنان میں اسرائیلی حملے شہریوں کے لیے خطرہ ہیں اور لبنانی فوج کی امن کوششوں کو کمزور کر رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید