• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: سبزی کی مارکیٹوں میں سرکاری ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی جاری

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

صوبۂ پنجاب کے دارالخلافہ لاہور کی سبزی مارکیٹس میں سرکاری ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔

پیاز سرکاری ریٹ 155 کے بجائے160 سے 180روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

اسی طرح ٹماٹر سرکاری ریٹ 100 کے بجائے120 سے 130روپے، آلو سرکاری ریٹ 60 کے بجائے80 سے 100 روپے، ادرک سرکاری ریٹ 525 کے بجائے 550 سے 600 روپےکلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

لہسن سرکاری ریٹ 410 کے بجائے 450 روپے کلو، سبز مرچ سرکاری ریٹ 95 کے بجائے 120 روپے، مٹر سرکاری ریٹ 300 کے بجائے 350 روپے میں بیچا جا رہا ہے۔

شہریوں کا بتانا ہے کہ ہر مارکیٹ میں دکانداروں کے الگ الگ ریٹ ہیں۔

دوسری جانب دکانداروں کا مؤقف ہے کہ ہمیں سبزی منڈی سے مہنگی سبزیاں ملتی ہیں، اسی لیے مہنگی سبزی بیچنے پر مجبور ہیں۔

تجارتی خبریں سے مزید