• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس لوور میوزیم میں ڈکیتی سکیورٹی فیلیئر تھا، تفتیشی اہلکار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پیرس( رضا چوہدری / نمائندہ جنگ)پیرس لوور میوزیم میں ڈکیتی سکیورٹی فیلیئرتھا ،تفتیشی اہلکار، تفصیلات کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس کے لوور میوزیم میں دن دہاڑے 7 منٹ میں ہونے والی 102 ملین ڈالرز کی ڈکیتی کے تفتیشی اہلکاروں نے انکشاف کیا ہے کہ سیکیورٹی سسٹم کا پاس ورڈ ’لوور‘ تھا۔مقامی میڈیا کے مطابق تفتیش کاروں نے ادارے کے ڈیجیٹل دفاعی نظام کی خامی سے پردہ اُٹھا دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ میوزیم کے سیکیورٹی سسٹم کے پاس ورڈ کا اندازہ باآسانی لگایا جاسکتا تھا۔فرانس کی نیشنل سائبر سیکیورٹی ایجنسی نے 19 اکتوبر کو ہونے والی اس صدی کی سب سے بڑی ڈکیتی کی تحقیقات کے دوران ادارے کےکمزور سیکیورٹی سسٹم کا انکشاف کیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید