ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں تعینات 11 ہزار ایجوکیٹرز کو ریگولر ہیڈز کے طور پر تعینات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بتایا گیا ہے کہ ایجوکیٹرز کے لیے تمام مستقل ہیڈز کی اسامیوں کو بلاک کر دیا گیا ہے۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق ایجوکیٹرز کو سکول فنڈز کے استعمال کے لیے ڈی ڈی او پاورز نہیں دی جا سکتیں۔محکمہ کا کہنا ہے کہ ایجوکیٹرز کو مستقل ہیڈز تعینات کرنے کے لیے قواعد و ضوابط میں ترمیم ضروری ہےمحکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق ایجوکیٹرز کی تعیناتی سے متعلق منصوبہ کابینہ کی منظوری کے لیے جلد پیش کیا جائے گا ۔