ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔ قطب پور پولیس کو شوکت عباس نے بتایا کہ میری بھابھی عظمی بی بی گھر سے باہر گئی واپس نہیں آئی جسے نامعلوم ملزمان اغوا کرکے فرار ہوگئے اور ممتاز آباد پولیس کو ظفر اقبال نے بتایا کہ گھر پہنچا تو بھائی دانیال موجود نہ تھا پتاجوئی کی کچھ معلوم نہ ہوسکا بھائی کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کرلیا پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔