• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زکریا یونیورسٹی حمزہ ہال کے سامنے کار تیز رفتاری کے باعث کھمبے سے ٹکرا گئی

ملتان (سٹاف رپورٹر) زکریا یونیورسٹی میں حمزہ ہال کے سامنے ایک کار تیز رفتاری کے باعث بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں کار کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ خوش قسمتی سے گاڑی میں سوار تمام افراد محفوظ رہے اور کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔عینی شاہدین کے مطابق تصادم کے بعد کار بجلی کے کھمبے میں کسی حد تک پھنس گئی تھی، جس کے باعث فوری طور پر متعلقہ عملے کو طلب کیا گیا کار کی ٹکر سے ٹرانسفارمر بھی زمین پر گر گیا جس پر حفاظتی اقدامات کے تحت بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل کر دی گئی تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے۔یونیورسٹی انتظامیہ اور تکنیکی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، جہاں سب سے پہلے کار کو احتیاط سے نکالنے کا عمل شروع کیا گیا۔
ملتان سے مزید