• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان سید وسیم حسن نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

ملتان‘لودھراں (سٹاف رپورٹر‘نمائندہ جنگ) ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان سید وسیم حسن نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس نعیم عباس، ڈایریکٹر ہارٹی کلچر سعد قریشی اور ڈایریکٹر انجینئرنگ عدنان بٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن احسن سلیم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن حسن بلوچ بھی موجود تھے۔آفیسران نے ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان کو بریفننگ دی۔اس موقع پر ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان سید وسیم حسن نے کہا کہ آفیسرز اور ملازمین ایمانداری اور محنت سے ذمہ داریاں سر انجام دیں۔ حاضری اور نظم و ضبط کو یقینی بنایا جائے۔
ملتان سے مزید