اسلام آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار ) انسداد منشیات فورس نے 18کروڈ 43 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 208.3کلوگرام منشیات برآمدکر کے 7 افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔جی ٹی روڈ راولپنڈی پر ہسپتال کے قریب ملزم کے قبضے سے 2.4 کلوگرام چرس ، موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 600 گرام چرس ، چکلالہ راولپنڈی میں کوریئر آفس میں برطانیہ سے آنیوالے پارسل سے 144 گرام کینابس آئل، کورنگی کراچی میں بروکس چورنگی کے قریب ملزم سے 36 کلوگرام چرس، چناب ُپل جی ٹی روڈ گجرات کے قریب گاڑی سے 19.2 کلوگرام چرس، ویسٹرن بائی پاس ہزار گنجی ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے قریب 150 کلوگرام ہیروئن برآمد کر لی ہے ،کاروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔