اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار )جڑواں شہروں کی پولیس نے 28 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔ تھانہ کر اچی کمپنی، تھا نہ سمبل، تھا نہ کر پا اور تھا نہ لو ہی بھیر پولیس ٹیموں نے پا نچ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے275گر ام آ ئس، 30بو تلیں شراب اور پستول معہ ایمونیشن برآمد کرلئے، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ مجرمان اشتہا ری اور عدالتی مفرروان کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی خصوصی مہم کے دوران پا نچ مجرمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی،راولپنڈی کے تھانہ وارث خان پولیس نے پتنگ سپلائر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پتنگ سپلائرکو گرفتار کرلیا،15پتنگیںاور04ڈوریں برآمد ہوئیں۔ مطابق تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے دو افراد کوحراست میں لے1کلو830گرام چرس اور 5لیٹر شراب برآمد کی، سول لائنز نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 20لیٹر شراب برآمد کی، بنی پولیس نے ایک فرد کوحراست میں لے کر 15لیٹر شراب برآمد کی، پیرودہائی پولیس نے ایک فرد کوحراست میں لے کر 10لیٹر شراب برآمد کی، ویسٹریج پولیس نے ایک فرد کوحراست میں لے کر 05لیٹر شراب برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے، راولپنڈی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے06افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا، زیر حراست افراد کے خلاف کارروائیاں تھانہ رتہ امرال، پیرودہائی،واہ کینٹ، وویمن اور دھمیال کے علاقوں میں کی گئیں، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔صدرواہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھروں میں چوری و نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا،مسروقہ رقم30ہزار روپے، سلائی مشین،4کمبل اور دیگر گھریلو سامان برآمدہوا، تھانہ کلر سیداں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے4 ماہ قبل گھر میں چوری کی واردات کرنے والے شخص کو گرفتارکرلیا،60لاکھ 50ہزار روپے مالیتی مسروقہ طلائی زیورات و رقم برآمدہوئی،زیر حراست شخص سے48لاکھ روپے مالیتی طلائی زیورات اور زیورات کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 12 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد ہوئی،زیر حراست شخص کا مدعی کے گھر آنا جانا تھا جس نے موقعے کا فائدہ اٹھا کر گھر سے طلائی زیورات چرائے تھے۔