اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت میں ریسٹورنٹس و فوڈ پوائنٹس رجسٹریشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ فوڈ پوائنٹس اور ریسٹورنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا تمام فوڈ پوائنٹس اور ریسٹورنٹس کے لیے 30 نومبر تک رجسٹریشن ہر صورت لازمی قرار دے دی گئی ڈاریکٹر فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یکم دسمبر کے بعد کسی بھی غیر رجسٹرڈ فوڈ پوائنٹ یا ریسٹورنٹس کو کام کرنے کی اجازت نہ ہوگی، دریں اثنا ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ صدیق سے جمعہ کو پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کی ملاقات بچوں کی اچھی صحت، ذہنی و جسمانی نشوونما کو بہتر بنانے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے چناو کے حوالے سے تربیتی سیشن کا انعقاد، 31 تعلیمی اداروں کے نمائندوں پر مشتمل وفد نے شرکت کی۔