• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الخدمت فاونڈیشن کا یتیم بچوں کیلئے شاہین سپورٹس لیگ کے انعقاد کا اعلان

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) الخدمت فاونڈیشن شمالی پنجاب نے یتیم بچوں کیلئے شاہین سپورٹس لیگ کے انعقاد کا گزشتہ روز اعلان کردیا ہے۔ ایوب پارک میں9نومبر کو شروع ہونے والی سپورٹس لیگ میں 200 سے زائد بچے شرکت کریں گے۔ اس امر کا اعلان شمالی پنجاب کے صدر رضوان احمد نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ الخدمت فاونڈ یشن 150اضلاع میں موجود ہے اور صحت مندانہ مثبت سرگرمیوں کے ساتھ قدرتی آفات میں الخدمت فاونڈیشن کا کام کرنے کے تجربے کی دنیا معترف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سپورٹس لیگ کو شاعر مشرق علامہ اقبال سے منسوب کیا گیا ہے۔