اسلام آباد ( ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار)گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر اقتدار میں ڈینگی کے19نئے کیسز رپورٹ ہوئے، دیہی علاقوں میں 15اور شہری علاقوں میں 4 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے، ضلعی کنٹرول سیل کی زیر نگرانی 278 گھروں میں اسپرے اور 887حساس مقامات پر فوگنگ آپریشن کیا گیا، فیلڈ ٹیموں نے شہر کے مختلف سیکٹرز اور یونین کونسلز میں 43,107مقامات کا معائنہ مکمل کیا، ہسپتالوں کے ڈینگی وارڈز میں48 مریضوں کا علاج جدید طبی سہولیات کے ساتھ جاری ہے، انسدادِ لاروا کارروائیو ں کے دوران251 مقامات پر پازیٹیو لاروا جبکہ3مقاما ت پر نیگیٹو نتائج ریکارڈ ہوئے۔