• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این پی اے اسلام آباد میں27ویں آئی سی سی اور 51ویں اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام

اسلام آبا د( خصوصی نامہ نگار ) نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد میں 27ویں آئی سی سی اور 51ویں اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کے زیرتربیت اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس آف پولیس کی شاندار پاسنگ آئوٹ پریڈ منعقد ہوئی،جس میں جمہوریہ ترکیہ کے  وزیر داخلہ جناب علی یرلکایا نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی،اس موقع پر انہوں نے تمام فارغ التحصیل افسران کو تربیت کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد پیش کی، انہوں نے نیشنل پولیس اکیڈمی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان پولیس سروس کے افسران کو تربیت دینے میں این پی اے کا کردار نہایت اہم ہے۔