اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) ایڈونچر فاؤنڈیشن پاکستان نے سابق چیئرپرسن اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ راینا سعید خان کے خلاف مبینہ قانونی کارروائی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے،فاؤنڈیشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایسے اقدامات نہ صرف اُن افراد کے حوصلے کو متاثر کرتے ہیں جو برسوں سے پاکستان کے قدرتی ورثے کے تحفظ کے لیے سرگرم ہیں بلکہ یہ ماحول دوست اداروں اور ماہرین کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا سکتے ہیں، فاؤنڈیشن نے زور دیا کہ ماحول کے تحفظ سے وابستہ افراد خواہ وہ سرکاری اداروں، رضاکار تنظیموں یا سول سوسائٹی سے تعلق رکھتے ہوں انہیں حوصلہ افزائی اور تعاون کی ضرورت ہے، نہ کہ ایسی کارروائیوں کی جو ان کے خلوص اور پیشہ ورانہ کارکردگی پر سوال اٹھائیں۔