• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری میں صرف فیملی والے موٹر سائیکل سوار داخل ہوسکیں گے،آرپی او

راولپنڈی ( سٹاف رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی نے کہا ہے کہ مری کے ٹریفک انتظامات کے نقائص فوری طور پر دور کرکے ٹریفک پلان تشکیل دیا جائے ۔ اس امر کا اظہارآرپی او نے یوم آزادی کے حوالے سے مری میں ٹریفک کے انتظامات کے لئے راولپنڈی  میں پولیس افسران سے میٹنگ  کے دوران کیا۔افتخار الحق، سی ٹی او راولپنڈی نے یوم آزادی کے موقع پر  ٹریفک انتظامات پر بریفنگ دی ۔جس پرآرپی اونے  کہاکہ  بغیر پرمٹ ،ہیوی وہیکلز بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیوں ،موٹر سائیکلوں ،کالے شیشے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکل ویلنگ کرنے والوں کا مری میں داخلہ ممنوع ہوگا صرف فیملی والے موٹر سائیکل سواروں کو داخلے کی اجازت دی جائے گی۔
تازہ ترین