• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لا اینڈ جسٹس کمیٹی سے جے یو آئی رکن کو نکالنا بدترین آمریت ہے: اسلم غوری

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے ترجمان اسلم غوری کا کہنا ہے کہ لا اینڈ جسٹس کمیٹی سے جے یو آئی کے ممبر کو نکالنا بدترین آمریت ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے نام پر آمریت کو پروان چڑھایا جارہا ہے، پورے جمہوری نظام کو لپیٹنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کامران مرتضیٰ کا نام کمیٹی سے صرف اختلاف کے اندیشے کی بنیاد پر نکالا گیا۔

اسلم غوری نے کہا کہ پہلی کمیٹی کے نوٹی فکیشن میں سینیٹر کامران مرتضیٰ کا نام تھا۔ معلوم نہیں دوسرے نوٹی فکیشن میں کس بنیاد پر ان کا نام نکالا گیا، کمیٹی پارلیمنٹ کی پراپرٹی ہے، حکومت اسے (ن) لیگ کی جاگیر نہ سمجھے۔

قومی خبریں سے مزید