وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو رات میں استثنیٰ سے متعلق معلوم ہوا تھا، انہوں نے فوری طور پر استثنیٰ کی شق نکالنے کی ہدایت دی۔
اسلام آباد میں اعظم نذیر تارڑ نے پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا 85 فیصد کام مکمل ہوگیا ہے، امید ہے کمیٹی آج شام تک اپنا کام مکمل کرلے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے 140 اے کے حوالے سے اور بلوچستان کی نشستوں میں اضافے پر بات چیت ہونی ہے۔
وزیر قانون کا کہنا ہے کہ جسے مخالفت کرنی ہے وہ ووٹ کے ذریعے کرے، سیاست کے ذریعے نہیں۔